عائشہ گلالئی ایک بہادر عورت ہے،اس کے عمران خان کے خلاف الزامات درست ہیں،ماروی میمن الزامات بہت سنگین ہیں، تحقیقات ہونی چاہیئے، بشرا گوہر،سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عائشہ گلالئی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے …
عائشہ گلالئی ایک بہادر عورت ہے،اس کے عمران خان کے خلاف الزامات درست ہیں،ماروی میمن

مزید خبریں
عائشہ گلالئی ایک بہادر عورت ہے،اس کے عمران خان کے خلاف الزامات درست ہیں،ماروی میمن
الزامات بہت سنگین ہیں، تحقیقات ہونی چاہیئے، بشرا گوہر،سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عائشہ گلالئی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف الزامات کے مسئلہ کو حل کرے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی ایک بہادر عورت ہے اور اس کے عمران خان پر ہراساں کرنے کے الزامات درست ہیں۔ ماروی میمن نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہاتھ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر بشرا گوہر نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات بہت سنگین ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔








