عازمینِ حج کیلئے اہم الرٹ،بائیو میٹرک کیلئے 8فروری آخری تاریخ، عازمین کی سہولت کیلئے تاشیر سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے،وزارت مذہبی امور

خرم شہزاد اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج 2026ء کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کی بائیو میٹرک کے لئے (کل )اتوار8 فروری آخری تاریخ ہے، بائیو میٹرک کے لئے ملک بھر میں قائم 6 تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے،اس لیے تمام عازمین کل تک یہ عمل ہر صورت مکمل کر لیں،بصورت دیگر حج ویزہ نہیں لگ سکے گا۔ترجمان وزارت …

خرم شہزاد

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج 2026ء کیلئے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کی بائیو میٹرک کے لئے (کل )اتوار8 فروری آخری تاریخ ہے، بائیو میٹرک کے لئے ملک بھر میں قائم 6 تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے،اس لیے تمام عازمین کل تک یہ عمل ہر صورت مکمل کر لیں،بصورت دیگر حج ویزہ نہیں لگ سکے گا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن آٹھ فروری 2026 ہے۔ عازمین حج موبائل ایپ "سعودی ویزا بائیو” کے ذریعے گھر بیٹھے فنگر پرنٹ مکمل کریں۔ترجمان کے مطابق ایپ کے ذریعے تصدیق نہ ہونے کی صورت میں عازمین حج ملک بھر میں قائم 6 تاشیر سینٹرز سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں تیسری منزل، عوامی ٹریڈ سینٹر جی نائن (G-9) مرکز، لاہور میں دی انٹرپرائز بلڈنگ، 1 کلومیٹر ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ، کراچی میں بلاک اے، گرائونڈ فلور، ایف ٹی سی بلڈنگ، شاہراہ فیصل، پشاور میں تیسری منزل، الحاج ٹاور، مین یونیورسٹی روڈ، ملتان میں دوسری منزل، کرسٹل مال، نزد عثمان آباد کالونی، بوسن روڈ، کوئٹہ میں میمار پلازہ، خوجک روڈ، کوئٹہ کینٹ میں تاشیر سینٹرقائم کئے گئے ہیں۔عازمین حج کی سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز کل اتوار صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔رش سے بچنے کے لیے سعودی ویزا بائیو ایپ سے ہی فنگر پرنٹس مکمل کریں۔ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا نہیں لگے گا۔ 80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں۔

مزید خبریں