گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی کوہاٹ کے وفد کی ملاقات، وکلاء برادری کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کوہاٹ کے جنرل سیکرٹری عبدالمنان بنگش کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں حمید مصطفی ، عمر ، فخر الوہاب اور دیگر وکلاء شامل تھے ۔ملاقات میں لاچی اور کوہاٹ سمیت صوبے میں سیاسی، سماجی اور عوامی مسائل کے علاوہ وکلاء برادری کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا …

پشاور۔ 25 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کوہاٹ کے جنرل سیکرٹری عبدالمنان بنگش کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں حمید مصطفی ، عمر ، فخر الوہاب اور دیگر وکلاء شامل تھے ۔ملاقات میں لاچی اور کوہاٹ سمیت صوبے میں سیاسی، سماجی اور عوامی مسائل کے علاوہ وکلاء برادری کو درپیش مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے گورنر کو وکلاء کو درپیش مختلف مسائل اور قانونی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں قانون کی بالادستی، انصاف اور آئین کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل اور انہیں سازگار ماحول کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی داعی رہی ہے۔ وکلاء برادری نے بھی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

گورنر نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو پیشہ ورانہ مواقع کی فراہمی، بارز میں سہولیات کی بہتری اور قانونی برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ کوہاٹ کے عوام اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ملاقات میں کوہاٹ کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور پارٹی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں