اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026 کے تمام عازمین حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت یقینی بنائیں جو عازمین ابھی تک اپنے شیڈول کے مطابق تربیت حاصل نہیں کر سکے وہ متبادل تاریخ اور مقام پر اپنی حاضری لازمی لگوائیں ۔ جمعہ کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور نے تربیتی شیڈول کے حوالے سے عازمینِ حج کو مطلع کیا ہے …
عازمین حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت یقینی بنائیں،وزارت مذہبی امور
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026 کے تمام عازمین حج تربیتی ورکشاپس میں شرکت یقینی بنائیں جو عازمین ابھی تک اپنے شیڈول کے مطابق تربیت حاصل نہیں کر سکے وہ متبادل تاریخ اور مقام پر اپنی حاضری لازمی لگوائیں ۔ جمعہ کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور نے تربیتی شیڈول کے حوالے سے عازمینِ حج کو مطلع کیا ہے کہ حج تربیت (پہلا مرحلہ) کا مکمل شیڈول پاک حج 2026 موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر موجود ہے۔ جو عازمین اپنی مقررہ تربیت میں شریک نہ ہو سکے وہ متبادل تاریخ اورمقام پر تربیت حاصل کر کے اپنی حاضری لازمی لگوائیں۔ عازمین حج سے گزارش ہے کہ وہ اپنے شیڈول کے مطابق حج تربیتی ورکشاپ میں شرکت یقینی بنائیں۔









