مکہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں عازمین حج کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو جمع کر لیا گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ اور اس پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بندر الحاجر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ رواں حج سیزن کے دوران عازمین حج کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو جمع کر لیا گیا جبکہ حاجیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 40 ہزار سے زیادہ آپریٹرز ، تکنیکی ماہرین اور سپروائزرز چوبیس گھنٹے کام کرےں گے۔