عالمی ادارہ برائے صحت کو صف اول کی ہیلتھ ایجنسی کی حیثیت سے عالمی اعتماد بحال کرنیکی ضرورت ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے صحت کی نامزد ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان کی سابق وفاقی وزیر برائے سائنس ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت کو صف اول کی ہیلتھ ایجنسی کی حیثیت سے عالمی اعتماد بحال کرنیکی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو پیرس میں انکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستانی کارڈیالوجسٹ ،سابق وفاقی …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) عالمی ادارہ برائے صحت کی نامزد ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان کی سابق وفاقی وزیر برائے سائنس ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت کو صف اول کی ہیلتھ ایجنسی کی حیثیت سے عالمی اعتماد بحال کرنیکی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو پیرس میں انکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستانی کارڈیالوجسٹ ،سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ڈبلیو ایچ او کے عہدے کیلئے نامزد ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ اگر انہیں قیادت کا موقع دیا گیا تو وہ ڈبلیو ایچ او کو موثر اور مربوط تنظیم بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صف اول کی ہیلےھ ایجنسی کے طور پر ڈبلیو ایچ او کودنیا کا اعتماد بحال کرنیکی ضرورت ہے۔عالمی اداروں کو اس سلسلے میںدنیا کے لوگوں کے فلاح و بہبود اور صحت کی بہتر سہولتوں کے حصول کیلئے تعاون کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اگرانہیں خدمت کا موقع دیا گیا تو وہ ڈبلیو ایچ او کو موثر،منظم،شفاف ،جواب دہ مربوط تنظیم بنائیں گی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر ڈبلیو ایچ او کے عہدے کیلئے شارت لسٹ کی گئیں تین امیداواروں میں شامل ہیںدیگر دو کا تعلق ایتھوپیا اور برطانیہ سے ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply