جنیوا ۔ 11 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کو عالمی وباءقرار دیتے ہوئے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ وائرس پر کنٹرول کے لئے دنیا کے تمام ممالک سرتوڑ کوششیں کریں ۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس ایڈہانوم نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات …
عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمی وباءقرار دے دیا

مزید خبریں
جنیوا ۔ 11 مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کو عالمی وباءقرار دیتے ہوئے دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ وائرس پر کنٹرول کے لئے دنیا کے تمام ممالک سرتوڑ کوششیں کریں ۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس ایڈہانوم نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس 100 سے زیادہ ممالک میں جا پہنچا ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔ مہلک وائرس نے 4300سے زائد افراد کی جان لی جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 20ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ چین کے بعد کرونا کئی ایشیائی ممالک اور یورپ اور امریکہ تک جا پہنچا ہے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اگر دنیا کے ممالک مل کر کوششیں کریں تو کرونا کا بڑھتا ہوا خطرہ روکا جاسکتا ہے اس وقت دنیا کے چھ براعظم کرونا کی زد میں ہیں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ تیزی سے پھیلتے وائرس کو روکنا ضروری ہے ۔امریکہ سمیت کئی ممالک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کرلئے اور اس مقصد کے لئے اربوں ڈالر کی رقم مختص کی جارہی ،جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہاکہ دوتہائی جرمن باشندوں کا وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان ہے جرمنی سمیت اٹلی اور متعد د یگر ممالک بھی کرونا کی زد میں آرہے ہیں ۔کرونا وائرس کے عالمی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں علاوہ ازیں کئی ممالک میں لوگوں کی نقل وحرکت محدود ہورہی ہے جاپان سمیت کئی ممالک میں سکولوں میںتعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ عوامی اجتماعات میں لوگوں کی شرکت پر پابندی لگائی جارہی ہے امریکی طبی حکام نے خبر دار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ملک میں یہ وائرس سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے انہوں نے نیشنل باسکٹ بال گیمز سمیت دیگر تمام کھیلوں میںشائقین کو شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔








