عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان سے وزیر صحت کو مدعو کرنے کا یہ پہلا موقع تھا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے عالمی اقتصادی فورم ڈیوس میںشعبہ صحت کے فروغ اورعوام کو معیاری ہیلتھ کیئر یقینی بنانے اور ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے حکوت پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے غریبوں کیلئے سستی ادویات کی دستیابی کی اہمیت پر زور دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کی …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے عالمی اقتصادی فورم ڈیوس میںشعبہ صحت کے فروغ اورعوام کو معیاری ہیلتھ کیئر یقینی بنانے اور ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے حکوت پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے غریبوں کیلئے سستی ادویات کی دستیابی کی اہمیت پر زور دیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے پاکستان سے وزیر صحت کو مدعو کرنے کا یہ پہلا موقع تھا۔فورم کے دوران سائرہ تارڑ نے مصروف وقت گزارا۔انہوں نے ہیلتھ اور ہیلتھ کئے کے مستقبل سے متعلق بورڈ آف سٹیوارڈ سمیت چار پبلک سیشنز میں شرکت کی۔ترجمان کے مطابق وزیر سائرہ تارڑ نے وویمن لیڈرز ڈنر پائیدار اقتصادی ترقیاتی اہداف کے حصول سے متعلق ورکشاپ میں بھی حصہ لیا۔

Leave a Reply