اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیروں پر المناک مظالم کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے، بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور ایل اوسی پر …
عالمی برادری ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیروں پر المناک مظالم کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے، علی امین گنڈاپور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیروں پر المناک مظالم کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے، بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور ایل اوسی پر سول آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے نام نہاد لانچنگ پیڈز کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کے جھوٹے دعووں سے بخوبی آگاہ ہے اور گزشتہ سال فروری کے حالات و واقعات عالمی دنیا کے سامنے ہیں جب غیر جانبدار عالمی میڈیا اور اداروں نے خود زمینی حقائق کا جائزہ لیا اور بے بنیاد بھارتی دعووں کا پول کھولا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی دعووں کی نفی کے لیے عالمی مبصرین کو دعوت دی ہے تاکہ وہ خود بھارتی بے بنیاد دعووں کا جائزہ لے کرحقائق سے دنیا کو آگاہ کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیراورکورونا وائرس کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کر کے جنوبی ایشیاءکے حالات کو کشیدہ کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت ایسی قابل مذمت کاروائیوں سے دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی المناک صورتحال اور خود بھارت میں مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویے سے ہر گز نہیں ہٹا سکتا، انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار عالمی ادارے اور عالمی میڈیا بھارت میں جاری ہندو انتہا پسند فاشسٹ پالیسیز کی نشاندہی کر رہے ہیں اور بھارت کی موجودہ حکومت کو نازی جرمنی سے تشبیہ دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک جانب پوری دنیا کورونا وائرس کے مہلک اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے تو دوسری جانب اسی اثنا میں بھارت اپنے ہندوتا کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے مسلمانوں کے خلاف برسرِپیکارہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی نام نہاد سیکولیرزم دفن ہو چکا ہے اور بھارت کی پہچان اب ایک ہندو انتہا پسند فاشسٹ ملک کے طور پر بن چکی ہے جہاں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے ہندوتوا کے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے آر ایس ایس اور بی جے پی کے ایجنٹس بن چکے ہیں جس کی واضح نشاندہی امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے اور بھارت پر اس ضمن میں پابندیوں کی سفارش کی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام سے نہ تو کشمیریوں کی حمایت کے لیے پاکستان کے عزم کو ہلا سکتا ہے اور نہ ہی غیور اور بہادر کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد سے دستبردار کروا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے دنیا کے تمام فورمز پر آواز بلند کرتا رہے گا، علی امین گنڈاپور نے پاک افواج کو بھی بھرپور سلام پیش کیا جو ایک جانب ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور دوسری جانب پاکستانی عوام کو کورونا وائرس کی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔








