اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور پامالی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں محروم طبقے کے حقوق خصوصا خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت …
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے،وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور پامالی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں محروم طبقے کے حقوق خصوصا خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ا س ضمن میں قانون سازی کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا دمیں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسیکوس کاشن کی قیادت میں یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حسن منگی اور وزارت انسانی حقو ق کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن و استحکام خصوصاً انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے مختلف امور زیر بحث آئے۔








