عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے ہم اپنے کشمیر ی بھائی بہنوں کے …

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ منگل کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے ہم اپنے کشمیر ی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم کا شکار کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمےداری ہے کے خوف اور بھارت تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی حمایت کرے۔