مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر عالمی برادری نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جیسے غیر قانونی اقدام سے نہ روکا تو دونوں ممالک کے درمیان کشید گی بڑھے گی
عالمی برادری نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے نہ روکا کشید گی بڑھے گی، رائو کاشف رحیم

مزید خبریں
لاہور۔3اپریل (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر عالمی برادری نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جیسے غیر قانونی اقدام سے نہ روکا تو دونوں ممالک کے درمیان کشید گی بڑھے گی ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رائو کاشف رحیم نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دریائوں کے بہائو میں مسلسل مداخلت محض ایک پالیسی تنازعہ نہیں بلکہ غذائی تحفظ اور عوامی صحت کے لیے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے یہ کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں پانی کے بہائو میں رکاوٹ ڈالنا معاشی جنگ کے مترادف ہے ، مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ قدرتی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک عالمی رجحان کا عکاس ہے بھارت کی طرف سے سندھ طاس جیسے دیرینہ سمجھو تے کی خلاف ورزی ایک تشو یشناک مثال قائم کرتی ہے۔1960 میں دستخط شدہ یہ معاہدہ تنازعات کے مختلف ادوار میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی مثال رہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ معاہدے کی خلاف ورزی سے دو طرفہ سفارتی تعلقا ت تو کشیدہ ہوں گے اس کے علاوہ پورے خطے کو غیر مستحکم کرنے کاباعث بھی بنے گا۔\








