عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے’وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب آفس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی'وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے' یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 7 دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا'وزیر …

لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعلی پنجاب آفس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی’وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے’ یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 7 دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا’وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پٹیشن پر دستخط کر کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے 10 لاکھ دستخط کی مہم کا افتتاح کیا’وزیر اعلی نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر پٹیشن پرآن لائن دستخط کرنے کی مہم کا بھی آغاز کیاـوزیر اعلی اور تقریب کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیاـمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے موقع پرپٹیشن پر 10 لاکھ دستخط کی دستاویز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو پیش کی جائے گیـمحکمہ اطلاعات کے زیراہتمام10 لاکھ دستخط کی مہم سوشل میڈیا پر آن لائن بھی چلائی جائے گی’اس حوالے سے ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفاتر میں بھی بیک وقت دستخط کی تقریبات کا انعقاد کیا گیاـاس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ 10 لاکھ دستخط پر مشتمل پٹیشن اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندے کو10 دسمبر2019ء کو پیش کی جائے گی’ دستخط شدہ پٹیشن کا مقصددنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی المیہ سے آگاہ کرنا ہے ـانہو ںنے کہا کہ عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے آگاہ رکھنا ضروری ہے’ کشمیر میں کرفیو کے مسلسل 12 ویںہفتے کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ـ انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو جانوروں کی مانند کرفیو لگا کر گھر میں قید کردیاگیاہے ـوزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن سے تاریخی خطاب میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی’پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ـانہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیواٹھانے کیلئے مودی سرکار پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہیں ـ خصوصی صوبائی کشمیر کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت،اراکین صوبائی اسمبلی عظمی کاردار، مہندر پال سنگھ، نصیر احمد، ساجد احمد خان ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری اطلاعات ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع موجود تھےـ

مزید خبریں