عالمی برادری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، عالمی برادری بھارتی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی بے تحاشا انسانی حقوق کی پامالیوں سے لاتعلق نہ ہوں، جو وہ اپنے کرفیو اور محاسبے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے اندر ڈھا رہے ہیں …

اسلام آباد ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، عالمی برادری بھارتی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی بے تحاشا انسانی حقوق کی پامالیوں سے لاتعلق نہ ہوں، جو وہ اپنے کرفیو اور محاسبے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کے اندر ڈھا رہے ہیں ۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری ‘عالمی راہنماﺅں ‘اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کمیشن برائے انسانی حقوق( یو این سی ایچ آر)کی تشویش کو خوش آئند قرار دیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خود اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنی گزشتہ 2 رپورٹس میں ایسا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی سفارش کی تھی۔