عالمی بینک اردن میں شامی مہاجرین کو روزگار کی فراہمی میں مدد کیلئے 300 ملین ڈالر قرض دے گا

واشنگٹن ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) عالمی بینک اردن میں شامی مہاجرین کو روزگار کی فراہمی میں مدد کیلئے 300 ملین ڈالر قرض دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے بدھ کو قرض کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈز اردن میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور اصلاحات کیلئے استعمال کئے جائیں گے جس سے شام کی افرادی قوت تک رسائی کے حصول …

واشنگٹن ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) عالمی بینک اردن میں شامی مہاجرین کو روزگار کی فراہمی میں مدد کیلئے 300 ملین ڈالر قرض دے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے بدھ کو قرض کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈز اردن میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور اصلاحات کیلئے استعمال کئے جائیں گے جس سے شام کی افرادی قوت تک رسائی کے حصول میں مدد ملے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے مزید شامی شہریوں کو کام کی اجازت اور روزگار ملے گا۔

Leave a Reply