عالمی بینک ثانوی شہروں کے قیام میں پاکستان کے ساتھ معاونت کرے گا، ناجی بن حسائن

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے کہاہے کہ ملک کی پائیدارترقی کیلئے ثانوی شہروں کاقیام ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان کیلئے نئی پالیسی فریم ورک کی تیاری کے ضمن میں مشاورتی عمل کے سلسلے میں منعقدہ ویبینارمیں کہی۔انہوں نے کہاکہ نئے ثانوی شہروں کے قیام سے مقامی طورپراقتصادی بڑھوتری میں مددملیگی اورروزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا اس سے مقامی طورپرمینوفیکچرنگ اورصنعتوں …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے کہاہے کہ ملک کی پائیدارترقی کیلئے ثانوی شہروں کاقیام ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان کیلئے نئی پالیسی فریم ورک کی تیاری کے ضمن میں مشاورتی عمل کے سلسلے میں منعقدہ ویبینارمیں کہی۔انہوں نے کہاکہ نئے ثانوی شہروں کے قیام سے مقامی طورپراقتصادی بڑھوتری میں مددملیگی اورروزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا اس سے مقامی طورپرمینوفیکچرنگ اورصنعتوں کومعاونت کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔ناجی بن حسائن نے کہاکہ عالمی بینک ثانوی شہروں کے قیام میں پاکستان کے ساتھ معاونت کرے گا کیونکہ اس سے زرعی علاقوں کومنڈیوں سے مربوط کیا جاسکے گا جو بتدریج پاکستان کے دیرپا اوپائیدارترقی کیلئے راہیں ہموارکرے گا۔ واضح رہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے نئے کنٹری شراکت داری فریم ورک (سی پی ایف) کی تیاری کے ضمن میں مشاورتی عمل شروع کردیا ہے فریم ورک 2022 سے لیکر2026 تک کی مدت کیلئے ہوگا فریم ورک میں پاکستان کیلئے سٹریٹجک معاونت کے خدوخال واضح ہوں گے۔ عالمی بینک ہر 4سےپانچ سال کے بعد ممبرممالک کیلئے نیا کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک تیارکرتا ہے جس میں کسی بھی رکن ملک کی بدلتی ہوئی ترجیحات شامل کی جاتی ہے۔ عالمی بینک نے کہاہے کہ نئے فریم ورک میں عالمی بینک کی معاونت کوپاکستان کے ترقیاتی ایجنڈا سے مربوط کیا جائیگا۔ نئے فریم ورک کی تشکیل میں کلیدی شراکت داروں، حکومتی حکام، پارلیمینٹرینز، نجی شعبہ، سول سوسائٹی کی تنظیموں بشمول خواتین اور نوجوانوں کے گروپ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں ، سفارتی کمیونٹی ،میڈیا اورماہرین تعلیم سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس مشاورت کا مقصد پاکستان کی اقتصادی اورسماجی چیلنجوں پرکلیدی شراکت داروں کے متنوع رائے اورخیالات سے آگاہی حاصل کرنا اوراس کی روشنی میں معاونتی عمل کو آگے بڑھاناہے۔