عالمی تجارتی برادری کے لیے فوریکس ایکسپو دبئی 2024 کا انعقاد

دبئی ۔7اکتوبر (اے پی پی):فوریکس ایکسپو دبئی 2024 کا ساتواں ایڈیشن پیر سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں شروع ہو گیا۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق دو روزہ فوریکس ایکسپو دبئی میں دنیا بھر سے 200 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں ، ایکسپو میں تجارت کے جدید ترین رجحانات، ٹیکنالوجیز اور مواقع پیش کیے جائیں گے۔ فوریکس ایکسپو دبئی 2024 عالمی تجارتی برادری …

دبئی ۔7اکتوبر (اے پی پی):فوریکس ایکسپو دبئی 2024 کا ساتواں ایڈیشن پیر سے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں شروع ہو گیا۔متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق دو روزہ فوریکس ایکسپو دبئی میں دنیا بھر سے 200 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں ، ایکسپو میں تجارت کے جدید ترین رجحانات، ٹیکنالوجیز اور مواقع پیش کیے جائیں گے۔

فوریکس ایکسپو دبئی 2024 عالمی تجارتی برادری کے لیے ایک اہم ایونٹ ہے، جو صنعت کے رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کو نیٹ ورکنگ، سیکھنے اور آن لائن تجارت میں جدید ترین رجحانات کو دریافت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا ، جس میں جدت، تعلیم اور رابطے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔

یہ تقریب فِن ٹیک اور آن لائن تجارت کے شعبوں میں ایک معروف عالمی مرکز کے طور پر دبئی کے اہم کردار کو اجاگر کرتی ہے۔اس نمائش میں سیمینارز، ورکشاپس اور پینل ڈسکشنز شامل ہیں جن میں فاریکس ٹریڈنگ کی حکمت عملیوں، مارکیٹ کے تجزیے، رسک مینجمنٹ اور فِن ٹیک اور مالیاتی منڈیوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔