اقوام متحدہ ۔17جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے بیرون ملک مقیم محنت کشوں کی اپنے خاندانوں کو رقوم کی ترسیلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سب کو انٹرنیٹ تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق خاندانی ترسیلات کا عالمی دن جو ہر سال 16 جون کو منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا …
عالمی ترسیلات زر سرکاری ترقیاتی امداد سے 3گنا زیادہ ہیں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔17جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے بیرون ملک مقیم محنت کشوں کی اپنے خاندانوں کو رقوم کی ترسیلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سب کو انٹرنیٹ تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق خاندانی ترسیلات کا عالمی دن جو ہر سال 16 جون کو منایا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے جبکہ کووڈ۔ 19 نے ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ ڈیجیٹل ٹولز اور سب کے لیے مالی شمولیت میں سرمایہ کاری کے لئے ہمیں سب کو انٹر نیٹ تک رسائی دینے کی کوششوں کو تیز کر نا چاہیے ۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اپنے خاندانوں کو ترسیلات نہ صرف لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہیں بلکہ بہت سے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں مجموعی گھریلو پیداوار کا ایک بڑا حصہ ہے۔ سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی ترسیلات زر سرکاری ترقیاتی امداد سے 3گنا زیادہ ہیں اور غربت کو کم کرنے،
صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے اور صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لئے کارآمد بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ بھی ترسیلات پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔







