عالمی فٹ بال کپ کوالیفائرز ٹو کے میچ میں تاجکستان نے پاکستان کو 1-6 گول سے ہرا دیا

98
World Cup Qualifiers Two
World Cup Qualifiers Two

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):عالمی فٹ بال کپ کوالیفائرز ٹو کے میچ میں تاجکستان نے پاکستان کو 1-6 گول سے ہرا دیاہے۔ منگل کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک تاجکستان کو پاکستان کے خلاف 1-4 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں تاجکستان نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 1-6 گول سے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے احسان پنشنبے نے دو گول جبکہ سویروف رستم، کامولوف امادونی اور سمیو نے ایک، ایک گول کیا۔ پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے واحد گول کیا۔ اس موقع پر بیس ہزار سے زائد شائقین اس میچ سے لطف اندوز ہوئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں لگاتے رہے۔