لندن ۔ 09 جون (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے،برطانیہ کے انتخابات کے نتائج کے انتظار میں یوروزون کے سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں محدود ہونے اور یورو کے دباﺅ میں آنے کے باعث سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے بھاﺅ 0.9 فیصد تک گرنے کے بعد 1275.06 ڈالر فی اونس پر آگئے ہیں۔فیوچر ٹریڈینگ میں ماہ اگست کے لئے امریکی سونے کے بھاﺅ بھی 1.2 فیصد …
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے
لندن ۔ 09 جون (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گر گئے،برطانیہ کے انتخابات کے نتائج کے انتظار میں یوروزون کے سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں محدود ہونے اور یورو کے دباﺅ میں آنے کے باعث سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے بھاﺅ 0.9 فیصد تک گرنے کے بعد 1275.06 ڈالر فی اونس پر آگئے ہیں۔فیوچر ٹریڈینگ میں ماہ اگست کے لئے امریکی سونے کے بھاﺅ بھی 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 1277.40 ڈالر فی اونس رہے۔چاندی کے نرخ بھی ایک فیصد تک کم ہو کر 17.37 ڈالر فی اونس اور پلاٹینیم کے نرخ بھی کم ہوئے اس کے سودے 933.24 ڈالر فی اونس میں ہوئے جبکہ پلاڈیم کے بھاﺅ 1.9 فیصد چڑھنے کے ساتھ 849.75 ڈالر فی اونس پر آگئے۔









