سنگا پور ۔13اکتوبر (اے پی پی):عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں جمعے کی صبح وقفے سے قبل فیوچر ٹریڈنگ کے دوران نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی کے سودے فی بیرل قیمت میں 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 83.54 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی نومبر کے لیے سپلائی کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 86.46 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے ۔