نیویارک۔19جنوری (اے پی پی):عالمی منڈی میں پیر کے روز سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئیں۔وام کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت فی اونس 4670.01 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ کاروبار کے دوران سونے نے اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 4689.39 امریکی ڈالر فی اونس کو …
عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مزید خبریں
نیویارک۔19جنوری (اے پی پی):عالمی منڈی میں پیر کے روز سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئیں۔وام کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت فی اونس 4670.01 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ کاروبار کے دوران سونے نے اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 4689.39 امریکی ڈالر فی اونس کو بھی چھوا۔ اسی طرح فروری کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز کی قیمت 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 4677 امریکی ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں سپاٹ سلور 4.4 فیصد بڑھ کر فی اونس 93.85 امریکی ڈالر ہو گئی جبکہ اس دوران اس نے ریکارڈ سطح 94.08 امریکی ڈالر فی اونس کو بھی عبور کیا۔دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ فی اونس 2373.08 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ پلاڈیم 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ فی اونس 1809 امریکی ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔








