عالمی منڈی میں مکئی کے نرخوں میں کمی

شکاگو۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) عالمی منڈی میں مکئی کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ مکئی کی نئی فصل کی کٹائی شروع ہونا ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ( سی بی او ٹی) میں دسمبر کے لئے مکئی کی سپلائی 3 سینٹ کمی کے ساتھ 3.75-1/4 ڈالر فی بشل ( خشک اجناس کے وزن کے لئے 35.2 لیٹرکے مساوی امریکی پیمانہ) طے پائی۔