عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی 2022 کے سیزن کا آغاز ایڈیلیڈ انٹرنیشنل سے کریں گی

کینبرا۔30دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ایشلی 2022 کے سیزن کا آغاز ایڈیلیڈ انٹرنیشنل سے کریں گی۔ 25 سالہ ایشلی بارٹی نے ستمبر 2019 سے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ایشلی بارٹی 2021 کے سیزن میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سمیت پانچ ٹائٹلز جیتے تاہم کولہے کی انجری کی …

کینبرا۔30دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ایشلی 2022 کے سیزن کا آغاز ایڈیلیڈ انٹرنیشنل سے کریں گی۔ 25 سالہ ایشلی بارٹی نے ستمبر 2019 سے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ایشلی بارٹی 2021 کے سیزن میں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سمیت پانچ ٹائٹلز جیتے تاہم کولہے کی انجری کی وجہ سے فرنچ اوپن میں شرکت سے محروم ہوگئیں تھی۔انہوں نے میکسیکو میں سیزن ختم ہونے والے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں کورونا وائرس سے نافذ قرنطینہ خدشات کی وجہ سے نہ کھیلنے کا انتخاب کیا تھا۔

خواتین کی ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے تصدیق کی کہ ایشلی بارٹی اپنے 2022 کے سیزن کا آغاز 2 جنوری کو ایڈیلیڈ اوپن ٹینس میں شرکت کر کے کریں گی۔ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی بیلنڈا بنکک بھی ایونٹ میں شرکت کریں گی ۔