لندن۔3جولائی (اے پی پی):سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ ،جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف ،ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ ،یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اور برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سربین سٹار نے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں پہلے میچ میں حریف جمہوریہ چیک …
عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ ،الیگزینڈر زویروف ،سٹیفانوس اور کیمرون نوری کا ومبلڈن اوپن میں فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
لندن۔3جولائی (اے پی پی):سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ ،جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف ،ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ ،یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اور برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سربین سٹار نے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں پہلے میچ میں حریف جمہوریہ چیک کے کھلاڑی وٹ کوپریواکو شکست دی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں جو آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب کے گراس کورٹ پر کھیلے جارہے ہیں ۔
24 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاڑی وٹ کوپریواکو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ سربین سٹار نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 25 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے ہسپانوی حریف کھلاڑی رابرٹو کاربیلیس بینا کو 2-6، 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
پہلے رائونڈ کے کھیلے گئے دیگرمیچز میں ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ ،یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس ، برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری ،ڈنمارک کے ہولگر رونے ،آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور،پولینڈ کے ہوبارٹ ہرکاز اور امریکا کے ٹیلر فریٹز نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








