انگلینڈ فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ ایل کے اپنے دوسرے میچ میں تین پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ شنہوا کے مطابق بوسٹن سٹیڈیم میں گھانا کی منظم ٹیم نے اسے 0-0 سے برابری پر روک دیا۔
عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ،انگلینڈ اور گھانا کے درمیان گروپ ایل کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

مزید خبریں
بوسٹن۔24جون (اے پی پی):انگلینڈ فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ ایل کے اپنے دوسرے میچ میں تین پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ شنہوا کے مطابق بوسٹن سٹیڈیم میں گھانا کی منظم ٹیم نے اسے 0-0 سے برابری پر روک دیا۔ انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے 86 ویں منٹ میں گول کرنے کا ایک بہترین موقع اس وقت ضائع کیا جب نیکو او ریلی کے ہیڈر کے بعد گیند ان کے پاس آئی لیکن انہوں نے اسے بار کے اوپر سے باہر پھینک دیا۔ اپنے پہلے میچ میں کروشیا کو 2-4 سے شکست دینے والی انگلینڈ کی ٹیم فیفا رینکنگ میں 65 ویں نمبر پر موجود گھانا کے خلاف میچ میں 18 کے مقابلے میں صرف 2 شاٹس مارنے کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی۔
میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جوڈ بیلنگہم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر ‘دوسرے میچ کے بخار’ کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن 4 پوائنٹس کے ساتھ ہم اب بھی اچھی پوزیشن میں ہیں۔ انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوخل نے حریف ٹیم کے دفاع کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ٹیموں کے خلاف گول کرنا مشکل ہوتا ہے جو مکمل طور پر دفاعی کھیل پیش کرتی ہیں، تاہم ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا مقابلہ کیا اور اب ہماری توجہ پانامہ کے خلاف اگلے میچ پر مرکوز ہے۔ دوسری طرف گھانا کے کوچ کوئیروز نے اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منصوبہ انگلینڈ کو مایوس کرنا تھا جس میں ہم کامیاب رہے، اور اب انگلینڈ اور گھانا دونوں دو میچوں میں چار چار پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں تاہم انگلینڈ گول کے فرق کی بنیاد پر گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔








