اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ منگل کو عبدالستار ایدھی مرحوم کی وفات کے بعد ان کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا …
عبدالستار ایدھی (مرحوم) نے دنیا میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، مریم اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ منگل کو عبدالستار ایدھی مرحوم کی وفات کے بعد ان کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم جدید دور کے صوفی تھے، انہوں نے دنیا میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور لاچاروں و بے کسوں کی مدد کی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ عبدالستار ایدھی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے۔








