عدالتِ عالیہ بلوچستان میں نوروزخان مینگل کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس، چیف جسٹس سمیت جج صاحبان کی شرکت

کوئٹہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):عدالتِ عالیہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ جمعرات کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا۔تعزیتی اجلاس میں عدالتِ عالیہ کے تمام معزز ججز اور رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ممبرلیبراپیلٹ ٹریبونل نوروز خان مینگل مرحوم کی شخصیت، خدمات اور عدالتی کارکردگی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش …

کوئٹہ۔ 20 نومبر (اے پی پی):عدالتِ عالیہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ جمعرات کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا۔تعزیتی اجلاس میں عدالتِ عالیہ کے تمام معزز ججز اور رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ممبرلیبراپیلٹ ٹریبونل نوروز خان مینگل مرحوم کی شخصیت، خدمات اور عدالتی کارکردگی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اورکہا کہ مرحوم ایک باوقار اور اعلیٰ اخلاق کے مالک جج تھے جن کی قانونی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید خبریں