18.2 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعدالتی حکم کے باوجود امریکی یونیورسٹی کی لبنانی پروفیسر ملک بدر

عدالتی حکم کے باوجود امریکی یونیورسٹی کی لبنانی پروفیسر ملک بدر

- Advertisement -

نیویارک ۔18مارچ (اے پی پی):امریکا کی یونیورسٹی سے وابستہ خاتون پروفیسر کو عدالت کی جانب سے روکے جانے کے باوجود لبنان واپس بھجوا دیا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق 34 برس کی ڈاکٹر راشا علویہ رہوڈ ریاست آئی لینڈ میں براؤن یونیورسٹی کے میڈیکل سکول میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون کی کزن نے عدالت سے رجوع کیا تو جج نے امریکی ویزہ رکھنے والی خاتون کو فوری طور پر ملک سے نہ نکالنے کا حکم دیا تھا۔راشا علویہ کی بے دخلی کے بعد اتوار کو عدالت نے امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے حکام سے جواب طلب کیا ہے کہ آیا انہوں نے ’جان بوجھ کر‘ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔

- Advertisement -

اس لیے آج پیر کو اس معاملے پر ہونے والی سماعت بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے اور سب کی توجہ کا مرکز ہے۔سابق صدر باراک اوباما کے دور میں مقرر کیے گئے ڈسٹرکٹ جج لیو سوروکین کا کہنا ہے کہ ان کو راشا کے وکیل کی جانب سے اس واقعے کی تفصیل بھجوائی گئی ہے جس میں ایسے ’سنجیدہ الزامات‘ شامل ہیں کہ آیا آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی۔

ایجنسی کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں (ڈاکٹر راشا) کو کیوں ہٹایا گیا تاہم ان کو ایک ایسے وقت میں نکالا گیا ہے جب ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سرحد عبور کرنے پر پابندی لگانے اور امیگریشن کے ایشوز سے متعلق گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے راشا علویہ 2018 سے امریکا میں رہنے کا ویزہ رکھتی ہیں، جب وہ پہلی بار اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں دو سالہ فیلوشپ کے لیے آئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے واشنگٹن یونیورسٹی سے فیلوشپ مکمل اور اس کے بعد انٹرنل میڈیسن کی تعلیم کے لیے ییل واٹربری سے منسلک ہوئیں جو انہوں نے جون میں مکمل کی۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لبنان میں امریکی قونصلیٹ نے ان کو ایچ ون بی ویزہ جاری کیا تھا جو ان کو ملک میں داخلے اور براؤن یونیورسٹی میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573679

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں