چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے 3 دنوں میں مختلف نوعیت کی پیشیوں پر سماعت کرتے ہوئے 10 مقدمات پر فیصلے کئے، معزز عدالت عوام کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی میں کوشاں ہے
عدالت عوام کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی میں کوشاں ہے،ترجمان سپریم اپیلٹ کورٹ
گلگت۔ 16 جون (اے پی پی):چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے 3 دنوں میں مختلف نوعیت کی پیشیوں پر سماعت کرتے ہوئے 10 مقدمات پر فیصلے کئے، معزز عدالت عوام کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی میں کوشاں ہے۔ترجمان سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے مطابق چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں 9جون سے 11 جون تک 3 دن چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی عدالت لگی ،اس دوران ضابط فوجداری ، دیوانی اور ملازمت سے متعلق 10 مقدمات پر فیصلہ سناتے ہوئے نمٹا دئیے جبکہ اسی اثنا سائلین کی طرف سے متعدد اپیلیں بھی دائر کی گئیں جس پر فریقین کو نوٹسسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ تین ججز کے بنچ پر مشتمل ہے جبکہ اس وقت چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان اکیلے ہی مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں۔ سپریم اپیلٹ کورٹ عوام کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔









