سرگودھا پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ سرگودھا کے تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
عدالت نے قاتل کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیدِ با مُشقت اور 6 لاکھ روپےجرمانہ کی سزا سنا دی

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ سرگودھا کے تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مقدمہ نمبری 540/17 بجرم 302/148/149 میں جُرم ثابت ہونے پر مجرم محمد سلیم کو عمر قیدِ با مشقت اور 6 لاکھ روپےجرمانہ کی سزاء سُنا دی۔
مجرم محمد سلیم نے محمد ظہیر نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مجرم محمد سلیم کو عمر قیدِ با مشقت و 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سُنا دی۔







