عدالت نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایم ایس پروگرام میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور میں ایم ایس پروگرام میں داخلہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست یونیورسٹی کے وکیل کی یقین دہانی پر نمٹا دی۔

لاہور۔15جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور میں ایم ایس پروگرام میں داخلہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست یونیورسٹی کے وکیل کی یقین دہانی پر نمٹا دی۔

جسٹس خالد اسحاق نے طالبہ ایمان عمران کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کی حد تک آن لائن پورٹل کھول دیا جائے گا تاکہ وہ ایم ایس پروگرام میں داخلے کے لیے درخواست جمع کرا سکے۔ اس بیان کی روشنی میں عدالت نے درخواست نمٹا دی۔