عراق ، کربلا جانے والے 9ایرانی زائرین ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ،31زخمی

45

بغداد۔29اگست (اے پی پی):عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 9ایرانی زائرین جاں بحق اور 31زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کربلا جارہی تھی جس میں درجنوں ایرانی زائرین سوار تھے۔

عراق میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوئےجن میں سے5کی حالت تشویشناک ہے۔