بغداد۔ 28 اگست (اے پی پی) کرد ریجن کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بغداد حکومت خام تیل بذریعہ ایران فروخت کرنے پر غور کرے گی۔ اس تناظر میں کرد اور عراقی حکام کے مابین آئندہ ہفتے مذاکرات منعقد کیے جا رہے ہیں۔عراق کی اسٹیٹ آئل مارکیٹنگ آرگنائزئشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ متوقع طور پر آئندہ ہفتے کے دوران کرد ریجنل گورنمنٹ کے ساتھ ترکی …
عراق بذریعہ ایران خام تیل فروخت کر سکتا ہے
بغداد۔ 28 اگست (اے پی پی) کرد ریجن کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں بغداد حکومت خام تیل بذریعہ ایران فروخت کرنے پر غور کرے گی۔ اس تناظر میں کرد اور عراقی حکام کے مابین آئندہ ہفتے مذاکرات منعقد کیے جا رہے ہیں۔عراق کی اسٹیٹ آئل مارکیٹنگ آرگنائزئشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ متوقع طور پر آئندہ ہفتے کے دوران کرد ریجنل گورنمنٹ کے ساتھ ترکی کے راستے خام تیل کی فروخت کے بارے میں مذاکرات کیے جائیں گے۔عراق میں تیل کی وزارت کے نائب وزیر فیاد النیما نے روئٹرز کو بتایا ہے کہ اگر یہ مذاکرات ناکام ہوئے تو بغداد کو کوئی اور راستہ تلاش کرنا ہو گا۔









