امریکی اور برطانوی حکام نے بتایا کہ عراق میں ایک تربیتی مشق کے دوران ایک امریکی فوجی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں
عراق میں تربیتی مشق کے دوران ایک امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک

مزید خبریں
واشنگٹن ۔3جون (اے پی پی):امریکی اور برطانوی حکام نے بتایا کہ عراق میں ایک تربیتی مشق کے دوران ایک امریکی فوجی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ،تاہم اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ اموات شمالی عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے میں واقع اربیل کے ایک فضائی اڈے پر ہوئیں، جہاں امریکا نے اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھی ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فوجی کی شناخت اس وقت تک ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک اس کے اہلِ خانہ کو اطلاع دیے جانے کے 24 گھنٹے مکمل نہ ہو جائیں۔برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ برطانوی فوجی کے اہلِ خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے اور انہوں نے مزید تفصیلات جاری کرنے سے پہلے سوگ اور رازداری کے لیے کچھ وقت دینے کی درخواست کی ہے۔








