بغداد۔25جنوری (اے پی پی):عراق میں کوآرڈینیشن فریم ورک الائنس نے نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔ العربیہ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سب سے بڑے بلاک "کوآرڈینیشن فریم ورک" نے نوری المالکی کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوآرڈینیشن فریم ورک نے ایک بیان میں کہا کہ گہری اور طویل مشاورت کے بعد اکثریت کے ساتھ نوری المالکی کو سب …
عراق: کوآرڈینیشن فریم ورک الائنس نے نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کر دیا

مزید خبریں
بغداد۔25جنوری (اے پی پی):عراق میں کوآرڈینیشن فریم ورک الائنس نے نوری المالکی کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔ العربیہ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سب سے بڑے بلاک "کوآرڈینیشن فریم ورک” نے نوری المالکی کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کوآرڈینیشن فریم ورک نے ایک بیان میں کہا کہ گہری اور طویل مشاورت کے بعد اکثریت کے ساتھ نوری المالکی کو سب سے بڑے پارلیمانی بلاک کے امیدوار کے طور پر وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے
، اس کی بنیاد ان کا سیاسی و انتظامی تجربہ اور ریاست کو چلانے میں ان کا کردار ہے۔نوری المالکی اس سے قبل 2006 سے 2014 کے درمیان دو مدتوں کے لیے حکومت کے سربراہ رہ چکے ہیں۔








