عراق کی اگست کے دوران 111.6 ملین بیرل خام تیل کی برآمد،7.7 ارب ڈالر کی آمدنی

بغداد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) عراق نے کہا ہے کہ اگست کے دوران اس کی خام تیل کی برآمد 111.6 ملین بیرل رہی جس سے 7.7 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔اگست کے دوران ہونے والی تیل کی برآمد رواں سال کے کسی بھی مہینے کی اب تک کی سب سے زیادہ برآمد ہے۔وزارت تیل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران ملکی خام تیل کی …

بغداد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) عراق نے کہا ہے کہ اگست کے دوران اس کی خام تیل کی برآمد 111.6 ملین بیرل رہی جس سے 7.7 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔اگست کے دوران ہونے والی تیل کی برآمد رواں سال کے کسی بھی مہینے کی اب تک کی سب سے زیادہ برآمد ہے۔وزارت تیل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران ملکی خام تیل کی برآمد بڑھ کر 111.6 ملین بیرل رہی،اگست 2017 ءمیں 99.7 ملین بیرل خام تیل برآمد ہوا جس سے ملنے والی آمدنی 4.6 ارب ڈالر رہی تھی۔ماہ کے دوران خام تیل کی اوسط قیمت 69.59 ڈالر فی بیرل رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے اگست کے دوران ملک کو تیل کی برآمد سے اب تک 60 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے جو کئی عشروں سے جنگ زدہ ملک کی معیشت کے لیے امید کی کرن ہے۔