عربی سفرنامہ “علی نهر کنہار” کا اردو ترجمہ شائع

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالمجید بغدادی نے معروف عربی سفرنامے “علی نهر کنہار” کا اردو ترجمہ “دریائے کنہار کے آس پاس” کے عنوان سے شائع کر دیا ہے۔ یہ سفرنامہ سلطنتِ عمان کی معروف ادیبہ اور جامعہ نزوی میں عربی ادب کی پروفیسر ڈاکٹر مریم البادی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں خصوصاً وادیٔ کاغان، …

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالمجید بغدادی نے معروف عربی سفرنامے “علی نهر کنہار” کا اردو ترجمہ “دریائے کنہار کے آس پاس” کے عنوان سے شائع کر دیا ہے۔

یہ سفرنامہ سلطنتِ عمان کی معروف ادیبہ اور جامعہ نزوی میں عربی ادب کی پروفیسر ڈاکٹر مریم البادی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے پاکستان کے شمالی علاقوں خصوصاً وادیٔ کاغان، ناران اور دریائے کنہار کے اطراف کے قدرتی مناظر اور مقامی ثقافت کو دلکش انداز میں بیان کیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالمجید بغدادی نے اس کتاب کو سلیس اور رواں اردو میں منتقل کیا ہے تاکہ اردو قارئین بھی اس سفر کے دلکش مناظر اور تجربات سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ادبی حلقوں کے مطابق یہ ترجمہ عربی اور اردو ادب کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں