عرب سربراہ کانفرنس نے یمن سے متعلق عرب اتحاد اقدام کی حمایت کردی، عادل الجبیر

ریاض۔ 16اپریل (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے عرب اتحاد کے اقدام کی قانونی حیثیت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں عرب لیگ کے سیکریٹر ی جنرل ابو الغیث کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قطر کا مسئلہ عرب سربراہ کانفرنس …

ریاض۔ 16اپریل (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ 29 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لئے عرب اتحاد کے اقدام کی قانونی حیثیت پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں عرب لیگ کے سیکریٹر ی جنرل ابو الغیث کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قطر کا مسئلہ عرب سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر جان بوجھ کر نہیں رکھا گیا۔ الجبیر نے کہا کہ امن کا قیام عربوں کا اسٹراٹیجک فیصلہ ہے۔

مزید خبریں