عرفان صدیقی کا مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے مرکزی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت فضیلة الشیخ مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا عبد الحفیظ مکی نے اپنی زندگی دعوت و تبلیغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے مرکزی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت فضیلة الشیخ مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا عبد الحفیظ مکی نے اپنی زندگی دعوت و تبلیغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِرحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Leave a Reply