لاہور۔18فروری (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خصوصی طور پر بھجوایا گیا پھولوں کا گلدستہ بھی اداکار کو پیش کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب شازیہ رضوان اور پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر محمد تنویر ماجد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی بدولت پاکستان کا دنیا بھر میں نام ہے،پنجاب کے تھیٹرز اپنی منفرد ثقافتی پہچان رکھتے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ انہیں حقیقی معنوں میں فیملی تفریح کا مرکز بنایا جائے۔