اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):عقیل خان نے ساتواں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پیر کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل خان نے محمد عابد کو 2۔6 اور 3۔6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بوائز انڈر۔18 فائنل میں حشیش کمار نے سمیع زیب کو 6۔4، 1۔6 اور 6۔7 سے مات دے کر …
عقیل خان نے ساتواں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):عقیل خان نے ساتواں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پیر کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں عقیل خان نے محمد عابد کو 2۔6 اور 3۔6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بوائز انڈر۔18 فائنل میں حشیش کمار نے سمیع زیب کو 6۔4، 1۔6 اور 6۔7 سے مات دے کر کامیابی حاصل کی۔
گرلز انڈر۔18 سنگل فائنل میں آمنہ علی قیوم نے نتالیہ زمان کو 2۔6 اور 2۔6 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔ بوائز انڈر۔14 سنگل فائنل میں اسد زمان نے محمد اسرار کو 1۔4 اور 1۔4 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔بوائز انڈر۔12 سنگل فائنل میں ابوبکر طلحہ نے عامر مزاری کو 2۔4 اور 1۔4 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ۔
فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان تھے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ بوائز انڈر۔12 کی ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس نے قزاخستان میں آئی ٹی ایف ایشیا انڈر۔12 ٹیم مقابلہ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
اسی طرح گرلز کی انڈر۔12 ٹیم جس نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پی ٹی ایف کے صدر نے دونوں ٹیموں کو نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ یہ پاکستان کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ٹیم آئندہ کیلئے کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہو گی۔








