اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان کا ایئر اسپیس تمام سول ایوی ایشن کے لیے مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے۔ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹم A0715/26 کے مطابق، آج تہران ایئر اسپیس سول طیاروں کے لیے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 1130 سے 1700 بجے تک بند ہے۔ اس دوران عام طور پر مشرقی۔مغربی ٹرانزٹ ٹریفک محدود ہوتی ہے۔اگر ایرانی حکام اس نوٹم کو 1700 PKT کے …
علاقائی ایئر اسپیس کی صورتحال کے باوجود پاکستان کا ایئر اسپیس مکمل طور پر فعال اور محفوظ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان کا ایئر اسپیس تمام سول ایوی ایشن کے لیے مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے۔ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹم A0715/26 کے مطابق، آج تہران ایئر اسپیس سول طیاروں کے لیے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق 1130 سے 1700 بجے تک بند ہے۔
اس دوران عام طور پر مشرقی۔مغربی ٹرانزٹ ٹریفک محدود ہوتی ہے۔اگر ایرانی حکام اس نوٹم کو 1700 PKT کے بعد بڑھاتے ہیں تو ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستانی ایئر اسپیس سے گزرنے والے اوور فلائٹ ٹریفک میں کچھ نمایاں اضافہ ہوگا، خاص طور پر رات کے معمول کے اوقات میں، کیونکہ ایئر لائنز اپنی ’’لانگ ہال‘‘ بین الاقوامی شیڈول فلائٹس کو بند ایرانی ایئر اسپیس کے باعث ایڈجسٹ کریں گی۔
پاکستان کا ائیر ٹریفک کنٹرول مکمل طور پر تیار ہے اور تمام آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اب تک کوئی تاخیر، پابندی یا سیفٹی سے متعلق کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی متوقع ہے.پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی قومی اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایوی ایشن سیفٹی اور سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔








