اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر کی عوام کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرتی ہے اور اٹک میں یونیورسٹی کے اپنے علاقائی دفتر کی تعمیر سے یہاں کی عوام خصوصاً غریب طبقہ اور خواتین کو میٹرک سے لے کر پی۔ایچ۔ڈی تک سستی مگر معیاری تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک …
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرتی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک آمین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر کی عوام کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرتی ہے اور اٹک میں یونیورسٹی کے اپنے علاقائی دفتر کی تعمیر سے یہاں کی عوام خصوصاً غریب طبقہ اور خواتین کو میٹرک سے لے کر پی۔ایچ۔ڈی تک سستی مگر معیاری تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک آمین اسلم خان نے اٹک شہر میں اوپن یونیورسٹی کے مجوزہ علاقائی کیمپس کی سائٹ کے دورے کے موقع پر کہی۔ واضح رہے کہ اس وقت بھی اٹک ریجن سے تقریباً 14500 طلبہ مختلف مضامین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں تاہم موجودہ طور پر یونیورسٹی کا علاقائی دفتر کرائے کے مکان میں ہے جہاں سے وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں چلا رہا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا کہ عوام کے لیے حکومت کی طرف سے کسی تعلیمی ادارے کا قیام ایک بہترین تحفہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک میں تعلیم کو عام کرنے اور خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی غریب اور نادار طلبہ خصوصاً خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ غربت کی وجہ سے کوئی طالب علم تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہے اس لیے یونیورسٹی نے اپنا سٹوڈنٹس سپورٹ فنڈ قائم کیا ہے جس سے طلبہ کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریجنل سروسز، انعام اللہ شیخ، ڈاکٹر عامر شاہ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور دوسرے معززین بھی موجود تھے۔








