فیصل آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک تاپی ایچ ڈی کے داخلوں کا آغاز یکم جنوری2025سے ہوگا۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صائمہ ارم نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک،ایف اے،بی اے،بی ایس،ایم فل،پی ایچ ڈی ودیگر کورسز کے پروگرام میں سمسٹر بہار2025 کے داخلےیکم جنوری سے شروع ہونگے
جس میں امیداوار طالبعلم داخلہ بھجواکر اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھرگھر تعلیم پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے تاکہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل پاسکے۔انہوں نے کہا کہ قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں اور معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔