اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام نے محرم الحرام کے تقدس اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر اپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضاءقائم کرنے کی مل کر کوشش کریں گے اور دوسرے مسالک کے اکابرین کا احترام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قومی و ملکی حالات …
علماءکرام اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر صاحبزادہ نور الحق قادری پر مشتمل اجلاس میں اتفاق، اعلامیہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام نے محرم الحرام کے تقدس اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر اپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضاءقائم کرنے کی مل کر کوشش کریں گے اور دوسرے مسالک کے اکابرین کا احترام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قومی و ملکی حالات اور معاملات میں تمام مکاتب فکر کے علماءکرام متفق اور متحد رہیں گے۔ جمعہ کو مختلف مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکرام اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر صاحبزادہ نور الحق قادری پر مشتمل اجلاس میں محرم الحرام کے تقدس اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالہ سے اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے اپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضاءقائم کرنے کی خلوص دل سے کوشش کرنے پر اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ دوسرے مسالک کے اکابرین کا احترام کریں گے، علماءکرام، خطباءاور مصنفین اپنی تقریروں اور تحریروں میں توازن اور اعتدال پیدا کریں اور ایسے اشتعال انگیز بیانات اور تحریروں سے پرہیز کیا جائے جن سے دوسروں کی دل آزاری ہو سکتی ہو۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلکی تنازعات کو باہم مشاورت، افہام و تفہیم اور سنجیدہ مکالمے کے اصولوں کی روشنی میں طے کریں گے، عوامی پلیٹ فارم سے اپنے مخالفین کے خلاف طعن و تشنیع سے مکمل اجتناب کیا جائے گا۔ اعلامیہ میں اس بات پر بھی اتفاق رائے کیا گیا کہ امہات مومنین، صحابہ کرام، اہل بیعت اطہار اور اولیاءکرام سمیت تمام مسلمانوں کے ادب و احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا اور ان میں سے کسی کو بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ قومی اور ملکی حالات اور معاملات میں تمام مکاتب فکر کے علماءکرام متفق و متحد رہیں گے۔








