علیم خان کی پریس کانفرنس پر افسوس ہوا، جب آپ کسی کے قریب رہے ہوں اور اختلافات ہو جائیں تو گفتگو میں تہمتیں آپ کی اپنی عزت کم کرتی ہیں،چوہدری فواد حسین

110

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ علیم خان کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا، جب آپ کسی کے قریب رہے ہوں اور اختلافات ہو جائیں تو گفتگو میں تہمتیں آپ کی اپنی عزت کم کرتی ہیں۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ علیم خان کے تمام گلے دوسرے سال کے ہیں جب حکومت تھی، اس وقت بات ہوتی تو کوئی وزن بھی تھا اس وقت الزامات اور رکیک حملے نامناسب ہیں۔