سینٹ کٹس ۔ 8 اگست (اے پی پی) عماد وسیم کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے فیصلہ کن معرکے میں گیانا ایمزون واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کیربیئن پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، عماد وسیم نے 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، کرس گیل نے 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عماد وسیم میچ اور اینڈرے رسل ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر …
عماد وسیم کی تباہ کن باﺅلنگ، جمیکا نے گیانا کو شکست دے کر کیربیئن پریمیئر لیگ جیت لی
سینٹ کٹس ۔ 8 اگست (اے پی پی) عماد وسیم کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے فیصلہ کن معرکے میں گیانا ایمزون واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کیربیئن پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، عماد وسیم نے 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، کرس گیل نے 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عماد وسیم میچ اور اینڈرے رسل ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔ وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں گیانا ایمزون کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.1 اوورز میں 93 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، سہیل تنویر 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے









