اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان دراصل قلاباز خان ہیں، انہیں جب اپنی شکست نظر آئی تو وہ خود عدالت میں پیش ہو گئے اور ماضی کی طرح پھر یوٹرن لیا اور کہا کہ ہمارا کام تو الزام لگانا ہے ثبوت دینا نہیں، حالانکہ پہلے وہ شور کرتے رہے کہ ہمارے پاس تمام ثبوت …
عمران خان دراصل قلاباز خان ہیں، عوام عمران خان کی اصلیت جان چکے ہیں،دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان دراصل قلاباز خان ہیں، انہیں جب اپنی شکست نظر آئی تو وہ خود عدالت میں پیش ہو گئے اور ماضی کی طرح پھر یوٹرن لیا اور کہا کہ ہمارا کام تو الزام لگانا ہے ثبوت دینا نہیں، حالانکہ پہلے وہ شور کرتے رہے کہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، رائیونڈ میں بھی کنٹینر پر وہ یہی کہتے رہے کہ یہ الزامات نہیں ثبوت ہیں لیکن اب کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں، عمران خان گذشتہ سات آٹھ ماہ سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں اس لیے ان کی باتوں میں آنے والے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو وہ قوم کو گذشتہ 8 ماہ سے بیوقوف کیوں بنا رہے ہیں۔








