عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران بشمول ممبر بنجاب اسمبلی اشرف انصاری کی ملاقات

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران بشمول ممبر بنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق انصاری برادارن نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام اور خصوصاً کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران حکومت …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران بشمول ممبر بنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق انصاری برادارن نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام اور خصوصاً کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران حکومت پاکستان کے اقدامات اور مدبرانہ پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ انصاری برادران نے وزیرِ اعظم کے ویزن کو خطے میں دیر پا امن اور پاکستان کو خارجی محاذ پر نمایاں کامیابیاں دلوانے کا ضامن قرار دیا۔انصاری برادران نے گجرانوالہ کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو خطِ غربت سے اوپر اٹھانے، صنعتوں کی بحالی، روزگار اور سستی رہائش کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔